ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Arsa advisary

Arsa advisary

ارسا ایڈوائزری (جیوڈیسک) ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔ ربیع سیزن میں پانی کی تقسیم سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹری آبپاشی، ڈائریکٹرریگولیشن اور واپڈا حکام شرکت کریں گے ۔اجلاس میں ربیع سیزن میں پانی کی دستیابی اور تقسیم سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ربیع سیزن میں پانی کی قلت اور خسارے کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا ۔