ارسلان کیس، تحقیقاتی کمیشن نے نیب اور سپریم کورٹ سے ریکارڈ حاصل کرلیا

Arslan case

Arslan case

اسلام آباد(جیوڈیسک)ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے سابق آئی جی پولیس سندھ شعیب سڈل پر مشتمل ایک رکنی کمیشن آج سے کام شروع کردے گا۔ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں شعیب سڈل نے نیب اورسپریم کورٹ سے کیس کا سارا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

اجلاس میں حقائق جاننے کیلئے فریقین سے شہادتیں طلب کی جائیں گی جبکہ میڈیا کو کمیشن کی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی۔