اساتذہ کی لوٹ مار جاری فی کس طلباء بارہ سو سے پندرہ سو روپے وصول کرنے لگے

راجن پور(حنیف بلوچ سے) اساتذہ کی لوٹ مار جاری فی کس طلباء بارہ سو سے پندرہ سو روپے وصول کرنے لگے اساتذہ نے جماعت پنجم کے امتحانات کے نام پر طلباء سے رقوم وصول کرنی شروع کر دیں والدین کی چیخ و پکار ، تفصیل کے مطابق یونین کونسل مرغائی،کوٹ مٹھن کچہ ،پکہ میں امتحانوں کا نام استعال کر کے اساتذہ لوٹ مار میں مصروف فی کس بارہ سو سے پندرہ سو وصول کرنے لگے اس کے علاوہ امتحانی عملہ کے کھانے کے چارجز بھی وصول کر رہے ہیں والدین نے کہا کہ اساتذہ کی اس لوٹ مار کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پنجاب گورنمنٹ بچوں کی تعلیم کے لئے پڑھا لکھا پنجاب کے خواب پر کام کر رہی ہے مگر دوسری طرف اساتذہ کی لوٹ مار کی طرف توجہ نہیں دے رہی جبکہ انکہ سیلریاں اور دیگر پیکیج دوسرے ملازموں سے کہییں زیادہ ہیں عوامی سماجی حلقوں میں محمد حسین گوپانگ،اے ڈی عامرنے وزیر اعلے ٰ پنجاب کو درخواست دی کہ مرکز مٹھن کوٹ کچہ ، پکہ، اور مرغائی کے علاقے میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ان ڈاکوئوں اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے جو معصوم بچوں سے انکی جیب خرچی تک لوٹ رہے ہیں۔