اسامہ بن لادن کی پہلی برسی، دہشتگرد حملوں کا خطرہ

Osama

Osama

امریکہ : (جیو ڈیسک) ایبٹ آباد آپریشن کو آئندہ ہفتے ایک سال پورا ہو جائیگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر القاعدہ دہشتگرد طیاروں اور مغربی مفادات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو ایک سال مکمل ہونے پر، یمن میں القاعدہ طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جبکہ دیگر حصوں میں موجود القاعدہ دہشتگرد مغربی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی انسداد دہشتگردی کے حکام کے مطابق داخلی سلامتی کی ایجنسی سمیت تمام خفیہ ایجنسیوں نے امریکا سمیت دنیا بھر میں دہشتگرد حملوں کے امکان کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔ تاہم دہشتگرد مغربی مغادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔