اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو45غیر قانونی قیام پر سزا

Osama wife

Osama wife

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سب جیل میں جاری سماعت میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ نے الزامات تسلیم کر لیئے جس کے بعد عدالت نے ان کو پینتالیس دن کی سزا اور دس ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا۔

کیس کی سماعت سینیئر سول جج نے کی اسامہ کی بیوہ امل الفتح اور دیگر دو بیویوں اور دو بیٹیوں پر پاکستان میں غیر قانونی رہائش اور شناخت چھپانے کا الزام تھا۔ سزا میں عرصہ حوالات کو بھی شامل کر لیا گیا جس کے بعد اب صرف چودہ دن کی قید باقی رہ گئی ہے جبکہ جرمانے کی مجموعی رقم پچاس ہزار روپے بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ عدالت اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سزا ختم ہونے کے بعد ان کو پاکستان بدر کر دیا جائے۔