کراچی امن و امان سے متعلق صدر کی زیرصدارت اہم اجلاس

Zardari

Zardari

پاکستان: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت کراچی کے حالات سے متعلق اہم اجلاس بلاول ہاؤس میں جاری ہے۔ جس میں شہر میں امن وامان کیلئے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں صدرکو کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، چیف سیکریٹر ی سندھ بھی موجود ہیں صدرنے سندھ حکومت کو امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔