اسلام آباد : وکلاء پر فائرنگ ، 2اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان کے اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر کے وکلاء پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

اہلکاروں نے آج صبح اسلام آباد کچہری میں وکلا پر فائرنگ کی جس پر وکلاء نے پولیس کی جانبداری پر احتجاج کیا تھا ۔ پولیس تھانہ مارگلہ نے مقدمہ درج کر کے دونوں اہلکاروں نصر اللہ اور رشید کو حوالات میں بند کر دیا۔