کراچی: نرسوں سے اظہار یکجہتی، اندرون سندھ سے نرسیں شریک

nurse protest

nurse protest

کراچی : (جیو ڈیسک) نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا دھرنا آج نویں روز بھی جاری ہے۔ اظہار یکجہتی کے لئے اندروں سندھ سے بھی نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف دھرنے میں شریک ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج شام تک مطالبات کا نوٹیفکیشن نہیں ملا تو ایمرجنسیز میں بھی کام کا بائیکاٹ کریں گی۔ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں عملہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ نرسنگ فیڈریشن سندھ کے صدر اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے انہیں دھوکے میں رکھا ہوا ہے لیکن وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔