اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ ختم ہوچکی، امریکی انٹیلیجنس حکام

osma bin laden

osma bin laden

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی انٹیلیجنس حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں القاعدہ کا وجود ختم ہوچکا ہے تاہم اس کے زندہ بچ جانے والے ساتھی ابھی تک خطرہ ہیں۔امریکی انسدادد ہشتگردی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ مکمل طور پر کمزور ہوچکی ہے اور اب اس تنظیم میں اتنی طاقت نہیں رہی کہ وہ گیارہ ستمبرجیسے حملوں کیلیے لوگوں کرتربیت دے،رقم اکٹھی کرے اور صلاحیت حاصل کرے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگرچہ القاعدہ ختم ہوچکی مگراسامہ کے نظریے کے حامی لوگ اب بھی پاکستان اوراس سے باہرموجود ہیں۔ اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مکمل طور پر فتح حاصل ہوچکی ہے۔