اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 13 فلسطینی شہید، تعداد 90 تک پہنچ گئی

israel attack palestine

israel attack palestine

غزہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے، آج کئے جانے والے فضائی حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے،یوں 6 روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔ آج صبح کے حملے میں نیشنل سیکیورٹی کی عمارت کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، حملوں میں اس کے علاوہ بھی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اسی دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئی ملکوں میں عوامی سطح پر مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کیلئے، مصر کوششیں کررہا ہے ۔ میڈیاکے مطابق اسرائیل نے بھی مذاکرات کیلئے وفد قاہرہ بھیجا ہے ۔ ادھر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج قاہرہ پہنچیں گے۔ انہوں نے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ بننے کیلئے قاہرہ جا رہے ہیں۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور نہ تو مصر اور نہ ہی باقی دنیا اسے قبول کرے گی۔