اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج

Protest Against Israel

Protest Against Israel

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینوں کی شہادت پر پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں ۔۔

کراچی میں فلسطین فانڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر مختلف مذہبی تنظیموں نے احتجاج کیااور امریکی اور اسرائیلی حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی ،عافیہ موومنٹ کی فوزیہ صدیقی، جمعت علمائے پاکستان کے علامیہ سید عقیل انجم قادری ، مجلس وحدت المسلمین کے امین شہیدی اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ فلسطین پر حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر اپنیغم و غصے کا اظہارکرنے کے لئے امریکی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوگئے۔ اور سامراجی قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

ملتان میں پاکستان پیٹریاٹ فورم کے زیر اہتمام نہتے فلسطینوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ۔