اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں فوجی ریسرچ سینٹر پر حملہ ، متعدد شامی فوجی زخمی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے قریب فوجی ریسرچ سینٹر پر حملہ کر دیا، متعدد شامی فوجی زخمی ہو گئے۔ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب عسکری ریسرچ سینٹر پر بمباری کی ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ بدھ کی صبح کیا گیا۔

شام کی فوج نے اسیاسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حملے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دوسری جانب سلامتی کونسل کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ شام میں حالات بہت خراب ہیں اور ملک کو بتدریج تباہ کیا جا رہا ہے۔