اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 2 شہری ہلاک ،8 زخمی ہوگئے

Israeli Air Attack

Israeli Air Attack

اسرائیل (جیوڈیسک)اسرائیل کے غزہ پر کیے گئے فضائی حملے میں دو شہری ہلاک اور تین بچوں سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فضائی حملہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے افراد رفعا قصبے کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں تین بچیاور ایک خاتون بھی شامل تھی۔

جاں بحق ہونے والے افرادکے نام طلعت جربی اورمحمد مکاوی ہیں۔اس حملے پر ابھی تک حماس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔