اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج یوم اساتذہ منائی گی۔ زبیر صفدر

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج ملک بھر میں یوم اساتذہ منائی گی۔ اس موقع پر اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصدمعاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان تکریم اساتذہ کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد بھی کرے گی اور کالجز ، یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو پھول ، کتاب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کرے گی۔ ناظمِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم معاشر ہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کوسمجھتے ہیں اور اسی حوالے سے ہم مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کریں گی جس میں و ہ استاد کے صحیح مقام کو اجاگرکرے گی تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہو ا۔ اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجا م دے سکیں۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ وہ سکھر میں ٹیلنٹ ایوارڈ شو کی ایک تقریب میں شرکاء سے مخاطب تھے۔

و اضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سا ل ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا اہتما م پورے ملک کے ہر بڑے شہر میں کرتی ہے جس کا مقصد ہو نہا ر طالب علمو ں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہو تی ہے۔