اداکارہ نرگس کیساتھ ناصر کے قتل کی ڈیل کی تھی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے اجرتی قاتل شیراز کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے دوران تشویش اعتراف کیا کہ اداکارہ نرگس نے ایک معروف تاجر کو قتل کرنے کیلئے دس لاکھ روپے کی ڈیل کی تھی۔

ملزم شیراز کا کہنا تھا کہ نرگس کے کہنے پر اس نے لاہور کے تاجر جونا بٹ کی ریکی کی وہ اکثر جوہر ٹاؤن اداکارہ ندا چودھری کے گھر آتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ میں حمیر نامی شخص کو قتل کیا تھا۔