خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں سے جھڑپ ، 5 رضا کار جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ 5رضاکار جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقے اکاخیل میں آج علی الصبح شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 5 رضا کار جاں بحق ہوگئے۔

امن لشکر کی جوابی کاروائی میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ اکاخیل میں اس سے قبل بھی امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہے جس میں متعدد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ اکاخیل میں گزشتہ 3 سال سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع ہے اور کرفیو بھی نافذ ہے۔