آرمی چیف جنرل کیانی کی روس کے سرکاری دورے سے واپسی

Army Chief Pakistan

Army Chief Pakistan

روس (جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل کیانی روس کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے روس کے دورے کے دوران ڈائریکٹرفیڈرل سروس آف ملٹری ٹیکنیکل آپریشن سے ملاقات کی ، جنرل کیانی نے روسی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعلقات کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی۔