پیپلز پارٹی کی قوم پرستوں کو جوابی کارروائی کی دھمکی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ میں بلدیاتی نظام پرقوم پرستوں کے احتجاج سے پیپلزپارٹی بوکھلا ہٹ کا شکارہوگئی ہے۔قوم پر ستو ں کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

پیپلزپارٹی کے نو سے زائد ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ وہ صبر سے کام لے رہے ہیں۔گھروں پر توے اور چوڑیاں لٹکانے کا سلسلہ بند نہ کیا تو انھیں بھی قوم پرستوں کے گھروں کا پتہ معلو م ہے۔ ان ارکان کاکہنا تھا کہ قوم پرستوں نے غیر ضروری واویلا بند نہ کیا تو قوم کے سامنے اصل حقائق لائیں گے۔