اسلام آباد: اداکارہ میرا کی گاڑی تھا نہ سیکٹریٹ میں بند

meera

meera

اسلام آباد : ( جیو ڈیسک) اداکارہ میرا کی گاڑی بغیر کا غذات ریڈ زون میں داخل ہونے پر اسلام آباد کے تھا نہ سیکٹریٹ میں بند کردی گئی۔ سو لہ مارچ کی رات اداکارہ میرا کا ڈرائیور گاڑی لے کر ریڈ زون میں داخل ہوگیا۔

پولیس چیکنگ کے دوران ڈرائیور کے پاس کاغذات موجود نہیں تھے۔ جس پر پولیس نے گاڑی تھانے میں بند کردی۔ اداکارہ میرا تین سے چار گھنٹے تک تھانہ سیکٹریٹ میں موجود رہیں۔ لیکن گاڑی کے کاغذات پیش نہ کرسکیں۔ گاڑی اب بھی تھانے میں بند ہے۔