ایجنٹ ونود کی چوری پکڑی گئی، گانا ایرانی گانے کی نقل نکلا

agent vinod

agent vinod

ممبئی : ( جیو ڈیسک ) ایجنٹ ونود کی چوری پکڑی گئی۔ فلم کا تیزی سے مقبول ہوتا گانا ( پیار کی پونگی بجا کر) ایرانی گانے کی نقل ہے۔ گانا چرانے پر ایرانی گروپ نے موسیقار پریتم کے خلاف کیس کر دیا۔

ایرانی میوزیکل گروپ باروباکس کار پوریشن نے دعوی کیا ہے کہ فلم کے گانے کا ایک حصہ ان کے گانے ( سوسان خانم ) کی ہو بہو نقل ہے جو کینیڈا کے کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت گروپ کی اجازت کے بغیر نقل نہیں جا سکتا۔ فلم تئیس مارچ کو بھارت میں ریلیز کی جارہی ہے۔