اسلام آباد: امریکی سفیر ثقافتی شو میں جھوم اٹھے

cameron minter

cameron minter

اسلام آباد میں ہوا پاک امریکا ثقافتی شو۔ شو میں شریک امریکی سفیرکیمرون منٹراور ان کی اہلیہ دھنوں پر جھوم اٹھے اور تالیاں بجاتے رہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ثقافتی شو کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں امریکا کے شہر شکاگو سے آئے ہوئے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس شو میں امریکی سفیر اور ان کی اہلیہ بھی مدعو تھیں۔
شوکے دوران فنکاروں کی پرفارمنس سے تماشائی تو محظوظ ہوئے مگر امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی اپنے جذبات نہ روک سکے اور موسیقی کی مدھر دھنوں پر جھوم اٹھے۔