کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر صنعتکار کی اہلیہ کا قتل

Target Killing

Target Killing

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں صنعتکار کی اہلیہ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
مقامی صنعتکار کی اہلیہ خریداری کر نے مارکیٹ گئی تھیں جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے ان سے پرس اور موبائل چھین لیا اور چوڑیاں اتروانے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کردیا۔ انہیں زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے انتقال کر گئیں۔ جبکہ لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔