اسلام آباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ بارے ہرزہ سرائی محض سیاسی شگوفہ ہے ، جاوید انتظار

اسلام آباد(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان یوتھ تحریک کے چیئرمین جاوید انتظار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قائد اعظم بارے ہرزہ سرائی محض سیاسی شگوفہ ہے۔ قوم ایسے سیاسی ڈرئون کو سنجیدہ نہیں لے سکتی۔ پاکستان یوتھ تحریک قائد اعظم کے خلاف ہرزہ سرائی کو نظریہ پاکستان کی مخالفت سمجھتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قائد اعظم پر کئے جانے والے بے بنیاد انکشافات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہی ۔ جاوید انتظار نے کہا کہ الطاف حسین نے بانی پاکستان کو اپنا ہم پلہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔

وہ جانتے ہیں کراچی کے علاوہ ایم کیو ایم کوئی سیٹ نہیں جیت سکتی۔ اس لیے سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑ کر ملک بر میں زیر بحث آنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد اپنے کارکنوں اور ووٹرز کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ کیونکہ اردو بولنے والے بھی قائد اعظم کو بانی پاکستان اور اپنا قائد مانتے ہیں۔