اسلام آباد : فیصل مسجد میں 1400 افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

faisal masjid

faisal masjid

اسلام آباد میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے، فیصل مسجد میں 1400 افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ اسلام آباد میں سیکڑوں مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے، فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے انتظامیہ کو ملک بھر سے تقریبا 3500 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 1400 سے زائد افراد کو فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے الگ مقامات مقرر کئے گئے ہیں، جہاں اعتکاف بیٹھنے کیلئے صبح سے ہی لوگ فیصل مسجد پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کیلئے قرآن پاک کی تعلیم اور دینی موضوعات پر لیکچرز کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جبکہ سحر وافطار کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔