رحمان ملک عادتا سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے رہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سب کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ہو سکتا ہے کہ بیرون ملک بہتر مواقع ملنے پر ہندو برادری کے افراد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہو، رحمان ملک عادتا سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے رہتے ہیں۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن مقامی قیادت نے انہیں تسلیم نہیں کیا، اب پاکستان تحریک انصاف نے ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے کیونکہ ان کے ووٹر اسٹیبلشمنٹ کے باقی ساتھیوں کے ساتھ شیخ رشید کو برداشت نہ کرتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک سیکیورٹی الرٹ عادتا جاری کرتے رہتے ہیں، بظاہر تو کوئی سیکیورٹی کے خدشات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف اقدامات کئے گئے تاہم ملک میں سب کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ہو سکتا ہے کہ بیرون ملک بہتر مواقع ملنے پر ہندو برادری کے افراد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہو