اسلام آباد : منصور اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

mansoor ijaz

mansoor ijaz

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ منصوراعجاز کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس انور خان کی عدالت نے کی۔ پہلی سماعت کے بعد جسٹس انور خان نے اعتراضات لگا کر اس کو خارج کر دی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈ یشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما خالد جاوید بھٹی نے درخواست دائر کی تھی کہ میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے ملکی سلامتی آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف آرٹیکل لکھے تھے۔