اسلام آباد میں دھرنا، لاہور سے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ

jamat e islami

jamat e islami

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی اور امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کیلئے لاہور سے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ ہو گیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم کی قیادت میں کارکن امریکا اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے روانہ ہوئے۔ امیر العظیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے تک مختلف شہروں سے دیگر قافلے ریلی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مجبور کر دیں گے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی جائے۔ حکومت نے ایسا کیا تو کراچی سے پشاور تک بزور بازو نیٹو سپلائی روکیں گے۔