نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج

nato supply

nato supply

پاکستان کے فضائی اور زمینی راستے سے نیٹو کو سپلائی کی اجازت دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین ہے۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی شاہراہوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ نیٹو کنٹینرز کے ذریعے لایا جانے والا اسلحہ افغانستان کی بجائے پاکستان میں شدت پسند گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

بلوچستان اور کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال بھی نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہے لہذا عدالت نیٹو سپلائی بند کرنے کے حکم جاری کرے۔