اسلام آباد : نئے ٹیلنٹ پر مبنی فیشن شو کا انعقاد

Fashion Week

Fashion Week

اسلام آباد(جیوڈیسک)موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے پہناوے بھی تبدیل ہونے لگتے ہیں۔اسی حوالے سے اسلام آباد میں نئے ٹیلنٹ پر مبنی فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجس میں نو جوان ماڈلز نے دلفریب موسمی ملبوسات کی نمائش کی۔

فیشن کا جادو نوجوان نسل پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اسی حوالے سے اسلام آباد میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کے لئے رنگوں بھری شام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ابھرتے ہوئے نوجوان ماڈلز نے ڈیزائنرز کے تخلیق کیئے گئے مشرقی اور مغربی ملبوسات کو رنگوں کے حسین امتزاج کے ساتھ پیش کرتے ہوئے اپنے جلوے بکھیرے۔

فیشن میں جہاں خواتین آگے آگے نظر آئیں تو وہیں مرد حضرات بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے فیشن کی مناسبت سے انہوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ فیشن شو کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے مقامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب میں دلکش سماں باندھے رکھا۔ ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان میں فیشن انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا۔