اسلام آباد : وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کی صدر سے ملاقات

Gilani

Gilani

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت کی ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور صدر زرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں سے متعلق امورپرغوروخوض کیاگیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے صدرزرداری کواس موقع پراپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے اورسعودی قیاد ت سے ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔