اسلام آباد : پاک فوج کا سابق بریگیڈئیر اغواء ، ڈرائیور قتل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں پاک فوج کے سابق بریگیڈئیر(ر) طاہر مسعود کو اغواء  کر لیا گیا، مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے میں اعلی عہدے پر تعینات رہنے والے پاک فوج کے سابق بریگیڈیئر(ر) طاہر مسعود اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے کہ چار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ اغواء  کار برگیڈئیر (ر) طاہر مسعود کو اغواء کرکے لے گئے۔ ان کے ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

اغوا کی یہ واردات تھانہ سہالہ کی حدود ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پیش آئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کی اس کارروائی میں دہشتگردی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔