ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے ملک بھر میں دعائیں

Prayers

Prayers

سوات (جیوڈیسک) دہشتگردوں کی گولی کا نشانہ بننے والی بچی ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعاں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوات کی کلی ملالہ یوسف زئی کی چمکتی آنکھوں کی روشنی اب ملک کے ہر بچے کے چہرے پر لو دے رہی ہے۔ دہشتگردوں نے جس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی آج اس کی گونج ملک کے ہر قریے اور ہر گوشے سے آ رہی ہے۔ ملالہ کے ماتھے پر لگنے والی گولی نے دہشتگردوں کے مقہور نظریے کو لہولہان کر دیا ہے اور ملک میں انسانیت کا درد رکھنے والے ہر انسان کا ہاتھ ملالہ کی جلد صحت یابی کی دعا کے لئے اٹھا ہوا ہے۔