ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبے سے لاہور کے شہری پریشان

Bus Rapid Transport

Bus Rapid Transport

لاہور(جیوڈیسک)زیر تکمیل ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبے سے لاہور کے متعدد علاقوں کے رہائشی مشکلات کا شکار ہوگئے، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونیلگا ہے۔

لاہور میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے اکتیس دسمبر 2012 کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن فی الحال اِس حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کے باعث لاہور کے شہری جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ان کے باعث اب یہ مختصر سا وقت بھی کاٹے نہیں کٹ رہا۔ شہر کی متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں جہاں ٹریفک کا جام رہنا اب معمول بن چکا ہے۔

بتیس کلومیٹر طویل بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کے اردگرد واقع متعدد سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جس سے دیگر کئی ایک دیگر آبادیوں کے علاوہ ماڈل ٹاون کے رہائشی بھی مشکل میں نظر آتے ہیں۔ اِس تمام صورت حال پر حکام قرار دیتے ہیں کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جو مشکلات ابھی تک درپیش ہیں وہ منصوبے کی تکمیل کے بعد وہ بھی ختم ہوجائیں گی۔