اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ، 43 مشتبہ افراد زیر حراست

islamabad police operation

islamabad police operation

اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ ترنول کی پولیس نے ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ میں سرچ آپریشن کے دوران 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،ان افراد کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سبزی منڈی پولیس نے گشت کے دوران آئی جے پی روڈ سے امیر محمد اور حیدر زمان نامی دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 18 کلو گرام افیون برآمد ہوئی،دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔