اسلام آباد : کراچی میں قیام امن کیلئے ایوان صدر میں اجلاس

zardariاسلام آباد : ایوان صدرمیں کراچی میں امن وامان کے حوالے سے انتظامی اقدامات کے ضمن میں ہونیوالے تین اہم اجلاسوں میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ صدرزرداری کوحکومتی اتحادی جماعتوں نے کراچی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظریہ اختیاردیدیا ہے کہ وہ کراچی میں قیام امن کیلئے سیاسی قوتوں سے مل کراقدامات کریں۔
صدارتی ترجمان کے مطابق صدرزرداری ،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اورسندھ کابینہ کے زیراہتمام ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ کراچی میں قیام امن کوہرممکن یقینی بنایا جائے گا اورکراچی میں امن وامان کے مرتکب افرادکوبغیرکسی امتیاز انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔
دوگھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس سے صدر زرداری کاکہنا تھا کہ سیاسی قوتیں ، کراچی میں قیام امن اورمجرموں کوانصاف کے کٹہرے لانے کیلئے حکومت کی جانیوالی کوششوں کوتقویت دیں ہم سیاسی قیادت کوہمیشہ کی طرح ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کراچی اقتصادی لحاظ سے ملک کااہم شہراورتجارتی گڑھ ہے۔
اس موقع پرصدرنے کراچی میں قیام امن کیلئے ہنگامی انتظامی،سیاسی اورقانونی اقدامات لینے کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ منظوروسان اوروزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے حکومتی اوراتحادی نمائندوں کوکراچی کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اوراب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔