اسلام مخالف فلم پر احتجاج، بحرین میں امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی سخت

protest

protest

بحرین (جیوڈیسک) اسلام مخالف فلم پر احتجاج کا سلسلہ مزید پھیل گیا۔ بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں امریکی سفارتخانے کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

لیبیا، مصر، یمن اور دوسرے اسلامی ممالک کی طرح بحرین میں بھی احتجاج کیا گیا۔ حملوں کے خطرے کے پیش نظر مانامہ میں امریکی سفارتخانے کو جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی چیک پوسٹ کو سفارتخانے سے ایک کلو میٹر دور لے جایا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کی کال دی گئی ہیں جس کے بعد حکام نے شہر بھر کی سیکورٹی بھی سخت کر دی ہے۔ دوسری جانب کویت میں دو سو افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔