چلی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلباء کا احتجاج

Chile Students protest

Chile Students protest

چلی (جیوڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کے خلاف ہزاروں طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ طلباء نے سانتیاگو میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے طلباء  کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

پولیس اقدام کے خلاف طلبا مزید مشتعل ہو گئے۔ دارالحکومت سانتیاگو کی گلیاں پولیس اور مشتعل طلبا کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں میدان جنگ بن گئیں۔ پولیس نے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ مشتعل طلباء نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس پر پتھراو بھی کیا۔ مشتعل طلباء نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بلاک کر دیں۔