اسنوکر رینکنگ میں پاکستان نمبر ون پوزیشن پر آگیا

Snooker

Snooker

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کیجانب سے جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان نمبر ون پوزیشن پر آگیا ہے۔ مینز رینکنگ میں پاکستان کے محمد آصف سرفہرست ہیں۔ پاکستان 172 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

س سے قبل اسنوکر کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن تھی تاہم محمد آصف کے ورلڈ چیمپئن بننے سے 120 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایران کی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ 142 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت درجہ بندی میں تنزلی کے بعد دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔