جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک کافی خطرناک ہے، مصباح الحق

Misbah Ul Haq

Misbah Ul Haq

قومی ٹیم کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پروٹیز کا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے اور ورنن فیلینڈر کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہے۔ جوہانسبرگ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک بہت متوازن ہے۔ ورنن فیلینڈرکے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک باصلا حیت بولر ہیں اور تجربہ کار بیٹسمینوں کی موجودگی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک سخت حریف ثابت ہوگی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ نمبر ایک ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ثابت کیا ہے کہ وہ چیلنجوں سے نمٹنا جانتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی ہے جو اچھی کارکردگی دکھا کر جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔