اسٹاک ایکسچینجوں کی ڈی میوچلائیزیشن کی منظوری

Zardari

Zardari

پاکستان: (جیو ڈیسک) صدرآصف علی زرداری نے ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کی ڈی میوچلائیزیشن کیلئے ایکٹ دوہزار بارہ کی منظوری دید ی ہے اور قانو ن کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں، اس قانون کے نفاذ سے اسٹاک ایکسچینجز میں مزید استحکام آئے گا۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ڈی میوچلائزیشن بل کی منظوری ستائیس مارچ،دوہزار بارہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دی گئی تھی۔ ایکٹ کے تحت اسٹاک ایکسچینجز کا ادغام کے عمل کو ایک سو انیس روز میں مکمل کرنا ہوگا۔

اس قانون کی منظوری سے قبل تینوں اسٹاک ایکسچینز غیر منافع بخش کمپنیوں کے طور پرکام کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی میوچلائزیشن سے شیئر ہولڈر کو بھی فائدہ ہوگا اور اسٹاک ایکچینجز منافع بخش ادارے کے طور پرکام کر سکیں گی ان میں ہونے والے کاروبار کو زیادہ شفاف بنایا جا سکے گا۔

صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی میوچلائیزیشن کے عمل سے زیادہ سرمایہ کار اس جانب راغب ہونگے اور پاکستان بھارت،ملائیشیا اور دیگر ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔