بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

load shedding

load shedding

پنجاب : (جیو ڈیسک)ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے عوام پریشان ہیں۔ سورج سوا نیزے پر آگیا ۔ ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا اسلام آباد میں درجہ حرارت چھتیس ،لاہور چالیس ،کراچی پینتیس، پشاور پینتیس اور کوئٹہ میں اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ سورج آگ اگلتا رہا تو شدید گرمی کے ستائے عوام سائے کی تلاش میں نظر آئے ۔ شدید گرمی کے باعث عوام نے نہروں کا رخ کیا ۔ ساحل پر بھی لوگوں کا رش رہا ۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر رش رہا ۔

گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر چھ ہزار میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا ۔ فیسکو ریجن میں اس وقت 525 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ بڑے شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں سولہ سے بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث ہر قسم کا کاروبار تباہی سے دوچار ہے ۔