اسٹیج اداکارہ ثناء ملک کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے رشوت لے کر چھوڑ دیا

لاہور: (محمد ابتسام الحق) اسٹیج اداکارہ ثناء ملک کوپانچ ماہ قبل لوٹنے کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مبشرولدخلیل سکنہ سلیم ٹاؤن کے بھائی رضا کو پولیس نے پکڑکر14ہزارروپے ”رشوت”لے کر چھوڑدیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ ثناء ملک کو5ماہ قبل نامعلوم افرادنے گھرواپسی پر گن پوائنٹ پرلوٹنے کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔جس کا تھانہ کاہنہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف پرچہ بھی درج ہوا تھا۔گزشتہ دنوں پولیس نے مبشرولدخلیل نامی ملزم جوکہ اداکارہ ثناء ملک کولوٹنے کے بعد ذیادتی کرچکا ہے کے بھائی کو تھانہ کاہنہ کی پولیس نے پکڑااور کاہنہ انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹرفجرخان میئونے ملزم سے 14ہزارروپے رشوت لے کر اسے چھوڑدیا۔اور ثناء ملک کودھمکیاں دینی شروع کردیں کہ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتی ہم نے پولیس والوں کوخریدلیاہے۔اداکارہ ثناء ملک نے بتایا کہ میرے ساتھ ذیادتی کرنے والے ملزم مبشرولدخلیل کوفورا پکڑا جائے ۔اور مجھے انصاف دلایا جائے ۔ملزم مبشرمجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تمہیں ماردیا جائے گا۔اداکارہ ثناء ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی اور مجھے لوٹنے والے ملزم مبشرولدخلیل کوفورا پکڑاجائے۔نہیں تومیں اسمبلی ہال کے سامنے خودسوزی کرلوں گی۔