NBP انٹرکلب کرکٹ،رائل کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

cricket

cricket

کراچی: (سعید محمد) این بی پی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل کلب نے کراچی جمخانہ کو 116رنز سے شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دائو یونیورسٹی گرائونڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں رائل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔عدنان بیگ85، شیراز احمد 33 اور اعجاز احمد نے 18گیندوں پرچار چھکوں کی مددسے ناقابل شکست 43رنز اسکور کئے۔ررفام نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کراچی جمخانہ کی ٹیم 34اوورز میں 157رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔اظہر خان 66 اور احسن فقیہ 17رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ازوان جاوید نے 3جبکہ اعجاز احمد اور زین علی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔مذکورہ میچ کو سلیم سولنگی اور نسیم نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر عبید تھے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظہیر احمد شیخ نے مشترکہ طور پر عدنان بیگ اور اعجاز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا۔