آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کاماہانہ اجلاس مہر افتخار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا

گجرات : آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کاماہانہ اجلاس آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد کی رہائشگاہ پر سٹی صدر مہر افتخار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل ، آرائیں ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال ، سرپرست مہر افضل ، سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شوکت ، جنرل سیکرٹری پروفیسر مبشر علی ، سابق جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد ندیم ، چیئرمین آرائیں موومنٹ میرج ونگ راشد رضا عاجز اور سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری نے خصوصی شرکت کی ، تلاوت و نعت کے بعد آئندہ دو سالوں میں ہونے والے ماہانہ اجلاسوں کا شیڈول طے کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹی گجرات کے تمام محلوں میں آرائیں موومنٹ کی ذیلی تنظیمیں بنائی جائیں اور ممبر سازی کی جائے تا کہ برادری کے زیادہ سے زیادہ افراد آرائیں موومنٹ کے پلیٹ فارم سے مستحقین کی خدمت کر سکیں ، چھٹے دو سالہ پر امن پاکستان آرائیں کنونشن 2012ء کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ، اجلاس میں آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست چوہدری سعید الرحمن ، سرپرست مہر تنویر احمد ، سرپرست مہر عثمان شاری ، سینئر نائب صدر مہر محمد الیاس ، نائب صدر حاجی مہر ممتاز احمد ، نائب صدر مہر اللہ دتا ، نائب صدر مہر مسعود صادق ، نائب صدر مہر احسان الٰہی ، نائب صدر مہر صغیر احمد قمر ، نائب صدر مہر نوید اختر ، فنانس سیکرٹری مہر محمد مالک دانشمند ، سیکرٹری اطلاعات مہر راحیل رئوف ، جائنٹ سیکرٹری مہر خالد پرویز ، جائنٹ سیکرٹری مہر عبدالحمید عرف صاحب ، جائنٹ سیکرٹری مہر عبدالنوید ، جائنٹ سیکرٹری میر بابر شہزاد ، جائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز اور جئنٹ سیکرٹری مہر ندیم نے شرکت کی ، اجلاس کے اختتام پر سٹی جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد کی طرف سے پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا آخر میں مہر مشتاق احمد اور حاجی مہر ممتاز احمد نے شرکاء اجلاس کا اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔