اسٹیل ملزکے206 ٹرینی آرٹیزن مستقل کردیئے گئے

steel mill

steel mill

اسٹیل ملز انتظامیہ نے206ٹرینی آرٹیزن کو مستقل کردیا ہے۔ پاکستان اسٹیل کے میٹالرجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے دو سالہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو چیئرمین سی بی اے شمشاد قریشی نے مستقلی کے خطوط تقسیم کئے گئے۔

شمشاد قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کے لئے صلاحیتوں کو بروئے کار لانااسٹیل مل کے ہر مزدور کی ذمہ داری مزدوروں کے جذبے اور لگن سے اسٹیل مل ایک بار پھر دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

پاکستان اسٹیل کے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ اور پیپلزورکرز یونین سی بی اے نے ادارے کو ہنرمند افراد کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کی ہے اور پہلے مرحلے میں ایمپلائز سن کوٹے کی مد میں 200نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں 2سالہ تربیت کے بعد ادارے کی سر گرمیوں کا حصہ بنایا جائے۔