نیٹو سپلائی معطل رہنے سے تیل کی فروخت میں11فیصد کمی

PSO

PSO

حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں نیٹو سپلائی بند کرنے اور تیل کی برآمدات میں ڈیوٹی کی چھوٹ واپس لینے کی وجہ سے جنوری میں تیل کی فروخت میں گیارہ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جے ایس ریسرچ رپورٹ کے مطابق جنوری میں تیل کی کھپت سو لہ لاکھ چالیس کروڑ ٹن رہی۔ کھپت میں کمی کی اہم وجہ سرکلر ڈیٹ معاملہ ہے جس کے باعث فرنس آئل کی فروخت میں پندرہ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جیٹ ایندھن کی فروخت میں بھی چوون فیصد کی نمایاں کمی رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران تیل کی کھپت ایک کروڑ تیرا لاکھ ٹن رہی جو گزشتہ اسی عرصے کے مقابلے میں اعشاریہ ایک فیصد کم ہے۔