اسپن اٹیک پاکستان کونمبرون بنا سکتا ہے ، محسن خان

mohsin khan

mohsin khan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل اورعبدالرحمن کاڈبل اسپن اٹیک پاکستان کوٹیسٹ کرکٹ میںنمبرون بناسکتا ہے۔یہ جوڑی ناصرف وکٹیں لیتی ہے بلکہ کسی بھی صورتحال میں رنزکی رفتار کوبھی روکنے میں کامیاب رہتی ہے۔
کوچ محسن خان نے کہاکہ انگلینڈکے خلاف ابتدائی دوٹیسٹ میں سعید اجمل اورعبدالرحمن نے بے مثال بولنگ کامظاہرہ کیاہے اور اسپن بولنگ کواعتماد سے کھیلنے کی انگلش بیٹسمینوں کی ہر کوشش کوناکام بنادیاہے۔ دونوں اسپنرزانگلینڈکی چالیس میں سے انتیس وکٹیں لے چکے ہیں جوانکی غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انگلش ٹیم نے دبئی ٹیسٹ کے بعد سعیداجمل کو کھیلنے کی پریکٹس کی تو ابوظبی میں عبدالرحمن نے انکی بیٹنگ تباہ کردی اور حریف ٹیم کو بھی اپنی تعریف کرنے پر مجبورکردیا۔