ٹی20:آسٹریلیا نے بھارت کو31رنز سے شکست دیدی

australia cricket

australia cricket

آسٹریلیا نے بھارت کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اکتیس رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورزمیں چاروکٹ پر ایک سو اکہتر رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ نے باہتر اور ڈیوڈ ہسی نے بیالیس رنز بنائے۔
جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پرایک سوچالیس رنزبناسکی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اڑتالیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئیل کرسچن اور ڈیوڈ ہسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔