اسپورٹس فیسٹیول : پاکستان نے بیس بال چیمپئن شپ جیت لی

Sports Festival

Sports Festival

اسپورٹس فیسٹیول (جیوڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کی بیس بال چیمپئین شپ جیت لی۔لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی بیس بال ٹیم کو دو کے مقابلے میں بارہ کے اسکور سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے سمیر زوار، عمیر بھٹی اور محمد آصف نے دو دو اسکور کیے۔چیمپئین شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی۔