جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کل بھارت کے مد مقابل

Sultan Johor Hockey

Sultan Johor Hockey

ہاکی ٹورنامنٹ (جیوڈیسک) سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں آج آرام کا دن ہے ۔کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے ۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے ۔گزشتہ روز تین میچ کھیلے گئے۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ ایک کی شکست ہوئی۔ بھارت نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ملائیشیا کے خلاف پانچ دو کی کامیابی ملی۔ ایونٹ میں کل بھی تین میچ شیڈول ہیں۔ اہم مقابلہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا۔